اسلام آباد ہائیکورٹ، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس ،عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
عدالت نے کھلی عدالت میں زبانی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیاہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts