پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، فیصل کنڈی دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں وزراء اور ارکان اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا فی الحال گورنر انیکسی ارکان صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کیلئے متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے وہ فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں اور دل نہ ہاریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح خیبرپختونخوا ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے،گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کیلئے اسلام آباد میں رہائش کی کمی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments