کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، دونوں ڈاکوں بھی مارے گئے

کراچی : کراچی میں ڈاکوؤن کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کاطالبعلم 22 سالہ نہال جاں بحق جبکہ اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالبعلم تھا ۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے ہیں ،مقتول کے ماموں نے بتایا کہ نیہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوؤں کو مارا۔
مقتول کے ماموں نیاز نے بتایا کہ مقتول بھانجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاؤن سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں نے مزاحمت کی، نہال نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے جبکہ نہال بھی گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جب کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts