گورنر سندھ نے سعودی حکام کے ہمراہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی حکام کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین سعودی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے خصوصی شرکت کی اور جناح ٹرمینل پر پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔
تقرب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں پر کام شروع کرنے جا رہی ہے، میری درخواست ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جب پاکستان کے دورے پر آئیں تو سندھ ضرور تشریف لائیں۔
سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دعاء گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ سعودی چیئرمین امیگریشن اینڈ پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبد العزیز نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو پاکستان کے دیگر ائیرپورٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts