وفاقی حکومت کا حساس و خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنیوالوں مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حساس و خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنیوالوں کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حساس و خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے ،بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے اور اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts