پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، جواب طلب کرلیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی رہنماء شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3روز میں تحریری وضاحت دیں کہ آپ کیخلاف پارٹی ایکشن کیوں نہ لے؟ ،اگر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا یا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو آپ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts