ساس سے تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ سالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی : پولیس نے ساس سے تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ سالے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد سے اغوا ہونیوالے 12سالہ عبید کی لاش برآمد کر لی گئی۔
اس حوالے سے ایس پی اینٹی وائیلینٹ کرائم سیل ظفر صدیق نے بتایا کہ عبید کو 8مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15لاکھ روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ای وی سی سی اور سی پی ایل سی نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر منگھو پیر کے علاقے سے لاش برآمدہوئی۔
پولیس کے مطابق عبید کی والدہ دبئی سے آئی تھیں اور وہ 15لاکھ روپے لارہی تھیں جس کا علم ملزم کو تھا جو عبید کا بہنوئی ہے، عبید کواغواء کر کے بہنوئی نے تاوان مانگا مگر رقم نہ ملنے پر اس نے عبید کو قتل کردیا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts