عمران خان کی گرفتاری بارے امریکہ کی کوئی پوزیشن نہیں، فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے،میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری بارے معاملات پر امریکہ کی کوئی پوزیشن نہیں، فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکہ کی کوئی پوزیشن نہیں ہے، یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشام حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں سے متعلق درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغان مہاجرین بشمول دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کی بے دخلی کے معاملے پر خدشات کو دور کیا جائے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts