پاکستان کیساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، شراکت داروں کو اکٹھا کر کے مالی و تکنیکی وسائل کے ذریعے مسائل کا مقابلہ ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کو اکٹھا کر کے مالی و تکنیکی وسائل کے ذریعے مسائل کا مقابلہ ممکن ہے، ڈیری کی صنعت کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ 2030ء تک عالمی سطح پر درجہ حرارت میں ایک ڈگری کمی واقع ہو۔اس موقع پر سی ای او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر راشد باجوہ نے کہا کہ سندھ میں تباہ کن سیلاب میں سندھ حکومت اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کیا۔پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts