حافظ آباد، ڈاکٹر نے اضافی رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کا گردہ کاٹ دیا، جاں بحق

حافظ آباد : حافظ آباد میں ڈاکٹر نے اضافی رقم نہ ملنے پر ڈیلیوری کیلئے آئی خاتون کو گردہ کاٹ کر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے ڈاکٹر سمیت چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم چاروں کے فرار ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو ڈیلیوری کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا.
جہاں ڈاکٹر نے 25ہزار روپے لے کر مزید 25ہزار کا مطالبہ کیا جس پر مذکورہ ڈاکٹر اور ورثاء میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر نے مشتعل ہو کر خاتون کے گردے کو بلیڈ سے کاٹ دیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts