اوکاڑہ، گھریلو ملازمہ کو ایک سال زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اوکاڑہ: اوکاڑہ میں ایک سال تک گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے بتایا کہ ملزم لڑکی کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ،حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ 17 اپریل کو ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts