سب انسپکٹر کی تھانے میں فائرنگ، نائب محرر نے چھپ کر جان بچائی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں تھانے کے اندر گولیاں چل گئیں، تھانیدار نے نائب محرر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نائب محرر نے ٹیبل کے نیچے چھپ کر جان بچائی، پولیس نے سب انسپکٹر اور نائب محرر کو حراست میں لے لیا۔
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے اندر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سب انسپکٹر شاہد غوث نے نائب محرر صہیب پر سیدھی فائرنگ کردی۔پولیس رپورٹ کے مطابق نائب محرر نے ٹیبل کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔
رپورٹ کے مطابق نائب محرر نے سب انسپکٹر شاہد غوث کو ہائیکورٹ ڈیوٹی کا کہا جس پر شاہد غوث طیش میں آگیا اور کمرے میں جاکر پستول لایا اورصہیب پر فائرنگ کردی۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے سب انسپکٹر شاہد غوث اور نائب محرر صہیب ورک کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق افسران کومطلع کردیا گیا ہے وہی فیصلہ کریں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts