ٹک ٹاک بنانے کا شوق ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کے لیے سیلابی ریلے کے پانی میں پھینک دیا۔اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے۔
ویڈیو وانا کے کسی گاؤں میں بنائی گئی، معذور شخص تو بچ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts