جے یو آئی (ف)کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: جے یو آئی (ف)نے پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مولانا فضل الرحمن بارے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا ،پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا فائدہ نہیں، پی ٹی آئی اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کر کے رابطہ کرے،ہمیں پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، اس کے بغیر ہی حکومت کیخلاف تحریک چلائینگے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts