راولپنڈی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے اور کمانڈر چینی بحریہ ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول سے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کا کردار اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دو طرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک چین تعلقات بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days