دیامر، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق، 21زخمی، ہسپتال منتقل

دیامر: شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20افراد جاں بحق اور21زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر صبح سویرے مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی، حادثے کے بعد ریجنل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کیلئے خون کی اپیل کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40سے زائد افراد سوار تھے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts