8 لاکھ سے زائد پاسپورٹس کی پرنٹنگ التو اء کا شکار

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاسپورٹ بیک لاگ کے خاتمے کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں جس کے بعد پرنٹنگ ،ای پاسپورٹ مشین اور لیمینیشن پیپرز کی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 8 لاکھ سے زائد پاسپورٹس کی پرنٹنگ التواء کا شکار ہے، پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائے گا۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق یومیہ 20سے 25ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ یومیہ پاسپورٹ اجرء ا کی 40سے45ہزار درخواستیں آرہی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.