اسلام آبا : موٹروے پولیس کیساتھ تلخ کلامی کرنے پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنیوالی خاتون کیخلاف تھانہ کلر کہار میں موٹروے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سالٹ رینج پر 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہونے پر گاڑی کو روکا گیا، خاتون نے موٹر وے پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور دستاویزات فراہم کرنے کی بجائے اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا، خاتون گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی اکساتی رہیں کہ دستاویزات نہ دی جائے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خاتون بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور باوردی پولیس اہلکاروں کی توہین کی مرتکب ہوئی۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days