ڈی آئی خان ، سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ، 3دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ ناکہ بندی ، اس دوران تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم موٹر سوار دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9دستی بم ،کلاشنکوف ،میگزین ،مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Author