بات چیت کا ٹاسک مل گیا، بات چھپ کر نہیں،علی امین گنڈاپور

پشاور : وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بات چیت کا ٹاسک مل گیا، کسی سے بھی بات سب کے سامنے ہوگی ، چھپ کر نہیں، مولانا کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، گڈ گورننس، مسائل کے حل کیلئے قانون سازی ضروری ، اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محکمہ محنت مزدوروں کے سارے پیکیجز ڈبل کرے گا، صنعت کاروں کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو پیسے دینے میں صنعت کاروں کو کوئی مسئلہ نہیں، ہر چیز کا علاج ہے، مجھے سارے علاج کا پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی قوانین میں اصلاحات ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے بھی کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی کسی سے چھپ کر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کیساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts