سینٹورس مال پرحملے کا الزام،سردارتنویرالیاس کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف سینٹورس مال پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف سینٹورس مال پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکیورٹی انچارج کرنل ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر کو نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے 20 سے25 مسلح افراد کے جتھے کے ہمراہ سینورٹس مال پر حملہ کیا اور مال کے مرکزی دفاتر اور دستاویزات پر قبضے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈزنے ناکام بنا دیا ۔ متن میں کہا گیا ہے کہ سردار تنویر نے سگے بھائی سردارراشد الیاس کوجان سے مانے کی دھمکیاں دیں جبکہ دفتر کی سیکیورٹی پرموجود سیکورٹی اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سردارتنویر نے ٹیپو سلطان پر فائر کیا جومس ہوگیا، ملزمان پہلے بھی ایسی کارروائی کرچکے ہیں۔

Author