بہاولپور، پولیس مقابلہ، زیر حراست 2دہشت گرد ہلاک

بہاولپور : بہاولپور میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں زیر حراست ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میںسی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو چند دن پہلے حاصل پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کو بہاولپور میں اسلحے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا اور ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

Author