اسلام آباد: اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں میں 76 کلو منشیات،580 لیٹر شراب برآمد کر کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 11 کارروائیوں میں 76کلو منشیات اور 580لیٹر شراب برآمدکرکے 15ملزمان گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے مسافر سے 1.4کلو آئس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا جانیوالے 3مسافروں سے 1.1کلو کیٹامائن 201گرام ہیروئن اور 969گرام کیفین برآمد کی گئی ۔پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر سے 290گرام ہیروئن برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کیلئے بک کئے گئے پارسل سے 1کلو گرام آئس برآمدہوئی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ لسبیلہ میں اوتھل روڈ کے قریب کارروائی کے دوران3ملزمان سے 40کلوچرس برآمدکی گئی جبکہ پنجگور سے 20کلو چرس اور 580لیٹر شراب ،ڈی آئی خان میں ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میںدو مختلف کارروائیوں میں 3ملزمان سے 2.9کلو گرام چرس اور 100گرام افیون برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ پشاور پر افغان باشندے سے 1.2کلوگرام افیون اور 250گرام آئس برآمدکی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب کارروائی میں دو ملزمان کے پیٹ سے 59ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days