حیدر آباد، بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان

حیدر آباد: حیدر آباد میں بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤں کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو جرمانے اور سزائیں دینے کا اعلان کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے والدین کو ایک ماہ قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے کہا ہے کہ بچوں کا بہترین مستقبل اور ملک سے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کرتے ہوئے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے لازمی پلوائے جائیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts