گندم معاملے پر غلط فیصلوں کی ذمہ دار نگران حکومت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم معاملے پر غلط فیصلوں کا ذمہ دار نگران حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو پتا تھا رواں سال گندم میں وافر گندم ہوگی، اعدادوشمار کے باوجود ایک ارب ڈالر کی گندم منگوالی گئی، جس نے فیصلے کئے اسے سزا ملنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کرکے گئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا رواں سال گندم وافر ہوگی ،اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن پھر بھی ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے یہ فیصلے کئے ا سے سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts