عوامی حقوق پر آواز اٹھانے کیلئے اسمبلی میں بیٹھے ہیں، مذاکرات کا ارادہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی حقوق پر آواز اٹھانے کیلئے اسمبلی میں بیٹھے ہیں، مذاکرات کا ادارہ نہیں ہے، اداروںکو خود کے بدلنے سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا تھا، اس سے متعلق قانون میں کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرم کرنیوالے کو سزا ملنی چاہئے ،جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلناہوگا، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئے نکلیں اور ان کیخلاف بولیں تو مقدمات درج کرلئے جاتے ہیں، انہوں نے ہمارے خلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں وہ سب عدالتوں سے ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کیلئے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts