خیبرپختونخوا،بارشوں سے حادثات 10 افراد جاں بحق،14زخمی

پشاور : خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 2بچوں سمیت10افراد جاں بحق ،14زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں جاری بارشوں سے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کے اعداد وشمار کے مطابق بارشوں سے جاں بحق افراد میں 6مرد، 2خواتین اور 2بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5مرد، 2خواتین اور7بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے دیوار، چھتیں، آسمانی بجلی گرنے سے 56گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 51کوجزوی، 5کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق نقصان باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئرمالاکنڈ، لکی مروت میں ہوا جبکہ کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیراپر، بونیر،چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، بارش سے متاثرہ اضلاع میں بند شاہراؤں کو کھولا جا رہا ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع 1700پر دیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts