راولپنڈی، اغوا کا ڈراما رچا کر فیملی سے ایک کروڑ طلب کرنیوالا نوجوان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے اغواء کا ڈرامہ رچا کر اپنی فیملی سے ایک کروڑ تاوان طلب کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کا ڈرامہ رچا کر اپنی ہی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق نوجوان کے والد کی مدعیت میں 25 اپریل کو اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم ساجد نے اپنے دو دوستوں سے مل کر اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر والد سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، پولیس نے بتایا کہ تینو ں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیاگیا ہے،جن کا ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts