افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا،ضمانت منسوخی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

اسلام آباد : پولیس نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کے جرم میں ضمانت منسوخ ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر پولیس نے افغان شہریوں کوغیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ضمانت گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں تعینات تھا اور اس نے ڈھائی لاکھ روپے فی کس کے عوض افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کئے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

Author