کراچی، منظم جرائم چلوانے میں ملوث تین ایس ایچ اوز سمیت34افسران و اہلکار معطل

کراچی : کراچی پولیس نے منظم جرائم چلوانے میں ملوث تین ایس ایچ اوز سمیت 34 افسران واہلکاروں کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 34افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں تین ایس ایچ اوزاور 18 تھانوں کے ہیڈمحرر بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تمام اہلکاروں کو بلیک کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام افسران واہلکار (آج) جمعہ سے گارڈن ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کریں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts