حکومت ملیریا کے روک تھام ،خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملیریا کے روک تھام ،خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر ایک فرد کو ملیریا کی معیاری جانچ اور علاج کی مفت سہولتوں تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔تفصیلات کے مطابق ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن منانے میں پاکستان باقی دنیا کے ساتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں، ڈونرز، ہیلتھ کیئر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملیریا کے خلاف جنگ میں شامل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیریا ہر سال 10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کرتا ہے، حکومت ملیریا کے روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر ایک فرد کو ملیریا کی معیاری جانچ اور علاج کی مفت سہولتوں تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے اور اپنے عالمی شراکت داروں کے کردار کو سراہتے ہیں، بھرپور سیاسی عزم، حکمت عملی اور مناسب سرمایہ کاری کی بدولت ہم ملیریا سے پاک دنیا کے اپنے مشترکہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts