مظفرآباد ،تیندوے کو ہلاک کرنیوالے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ، تحقیقات شروع

مظفر آباد : مظفرآباد میں تیندوے کو ہلاک کرنیوالے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد جنگلی حیات اور محکمے فشریز کی رینج آفیسر جزبہ شفیع نے بتایا ہے کہ بٹنگی گاؤں کی طرف جانیوالی سڑک پر ایک تیندوے کی لاش ملنے کی اطلاع ملی جس کا بائیولوجیکل نام پینتھیرا پرڈس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم علاقے میں گئی اور مقامی لوگوں سے اس بارے میں معلومات اکٹھی کیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ چیتے کو کس نے مارا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری افسر کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ایک سالہ مادہ تیندوے کو 3گولیاں مار کر ہلاک کیا گیاہے ، زخموں سے اب تک خون بہنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ایک روز قبل ہی مارا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ پٹیکا پولیس چوکی میں آزاد جموں و کشمیر کے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور ہمارا عملہ اس بارے مشترکہ تحقیقات کررہا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts