کراچی کے برے حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، جماعت اسلامی

کراچی : عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کراچی کے حالات کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں جرائم روکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہاکہ کراچی آگے بڑھتا ہے تو پورا پاکستان آگے بڑھتا ہے مگر یہاں لاقانونیت اور ڈکیتیوں کا راج ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں2024ء میں اب تک 17ہزار وارداتیں ہو چکی ہیں، 2022 سے 2024ء تک 285افراد قتل کو کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ جب کاروبارزندگی چلتا ہے تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ شہر بہت لاشیں اٹھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار زندگی تب چلتا ہے جب امن ہو، ایک وزیر کراچی کا مقابلہ نیویارک سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی کہتے ہیں کہ اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے،سندھ میں پچھلے 16 سال سے اسی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم کو روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو پابند کرنا ہو گا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts