گرفتار دہشت گرد سے پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد : گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ نے پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کئے جانے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افغان دہشت گرد حبیب اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ اسپن بولدک کے رہائشی افغان دہشت گرد نے بتایا کہ افغان طالبان نے ہمیں افغانستان کے بارڈر تک مکمل مدد فراہم کی اور حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، گرینیڈ اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ افغان دہشت گردحبیب اللہ کو 23اپریل کو پشین میں دوران آپریشن زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts