پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب میں سکول کے 5لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب میں سکول کے 5لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شجرکاری مہم، مصنوعی بارش پر کام جاری ہے، مریم نواز منصوبے فائل ورک نہیں، پورے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب میں سکول کے 5لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبہ ایک دو ماہ میں شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کیلئے نہیں تمام کمزور طبقوں کے لیے ہے، پنک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب جتنے ہسپتال بنیں گے تمام سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے ان میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بننے والی سڑکوں اور شاہراؤں کے دونوں طرف شجرکاری یقینی بنائی جائے گی اس حوالے سے صوبے میں شجرکاری مہم اور مصنوعی بارش پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جائے گا اس میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں پورے ہوں گے۔

Author