لکی مروت، مخالفین کی شادی کی تقریب پر فائرنگ،6 افراد جاں بحق

لکی مروت : لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں مخالفین نے فائرنگ کر کے شادی والے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کردیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں مخالفین کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں پرانی دشمنی تھی ، فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں میں دو راہگیر بھی شامل ہیں۔

Author