راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کو طے شدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ، طاقتور کی حکمرانی ہے، اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا،اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرپش کرنے کیلئے ملتوی کئے گئے، مستحکم حکومت کیلئے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ جمہوریت، قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے مگر یہاں جنگل کا قانون ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پولیس نے مداخلت کی یہ ،الیکشن پولیس نے ہی لڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی نہ ہی کوئی دھاندلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ 8فروری سے ڈرے ہوئے تھے، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملتوی کئے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لئے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا اور ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لئے نہیں لگاتا کہ اس کو کوئی تحفظ نہیں ہے، مستحکم حکومت کیلئے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا موجودہ سیٹ اَپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے، مجھ سے ڈیل کی کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ 8فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہو گئی وہ وقت بات کرنے کاتھا، ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب بنیادی حق ہے جو کہ عوام سے چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بینظیر سیاستدان ہیں مگر میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لئے ہمارے دور میں او آئی سی فارن منسٹر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days