عمران کیخلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ، ججز پر کیسز جاری رکھنے کیلئے دباؤ ہے،علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں،، ججز پر کیسز جاری رکھنے کیلئے دباؤ ہے، ظلم سہتے رہنے تک یہ جاری رے گا، بانی پی ٹی آئی ڈیل کی بجائے کیسز کا سامنا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشری بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا،عدت کیس بھی بے ہودہ ہے ۔ سائفر کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا، اسے بھی ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ججز پر دباؤ ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل کی بجائے تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts