پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کرے تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی بڑی بات نہیں، مولانا فضل الرحمن کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کیلئے 10بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء و سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی قیادت مذاکرات کرے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ8فروری کے بعد (ن) لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ،ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا جبکہ لیگی کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، کسی کو منانے کیلئے 10بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts