تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10ارب ڈالرز تک لے جائیں گے،عالمی مسائل پر دونوں کا موقف مشترکہ ہے، پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، دونوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں، ماضی سے آج تک پاکستان اور ایران میں بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ موقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسدادِ دہشت گردی کی جنگ میں بھی پاکستان اور ایران کا مشترکہ موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک د وسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے،پاکستان سے باہمی تجارت کا حجم 10ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پرمذاکرات ہوں گے۔
پسندیدہ ویڈیوز
متعلقہ خبریں
Load/Hide Comments
موسم
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days