سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

اسلام آباد: سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر وفاقی دارالحکومت میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔روئیداد خان 28 ستمبر 1923 کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی، انہوں نے 1949 میں سول سروس جوائن کی تھی۔روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے، وہ 1971 میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997 میں شائع ہوئی تھی۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts