بشری بی بی کی صحت بارے وزیر صحت خیبرپختونخوا کاچیف سیکرٹری پنجاب کو خط

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بشری بی بی کا معائنہ و علاج صوبائی طبی ماہرین سے کرانے کیلئے خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبر پختونخوا نے بشری بی بی کی صحت بارے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی صحت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے،ان کے شوہر سابق وزیراعظم نے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے، استدعا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے طبی ماہرین کو بشری بی بی کا معائنہ اور علاج کرنے کی اجازت دی جائے۔خط میں وزیر صحت نے کہا ہے کہ میں نے 3اپریل کو بھی مراسلہ ارسال کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts