عمران نے دھاندلی روکنے، ووٹ کی حفاظت کی ہدایت کی ہے،علیمہ خان

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی روکنے، ووٹ کی حفاظت کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام دھاندلی روکیں اور ووٹ کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑا قیمتی ووٹ ہے، وکلا نکلیں اور فارم 45کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، کل آتش بازی کا انار چلانے کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی، مجھ پر اور میری بہن پر 6، 6مقدمات بنا دیئے گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts