لاہور،موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

لاہور: موٹر وے پولیس نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے موٹروے پولیس کو مشکوک کار کی اطلاع دی تھی جس پر پٹرولنگ افسران نے کرولا کار KHYA-8127کو سیال موڑ کے قریب روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی بھگادی جس پر تعاقب کر کے اسے روک لیا گیا ۔کار کی تلاشی لینے پر 78کلو افہیم اور 73کلو حشیش برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں۔

Author