سپریم کورٹ ،جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے، درخواست گزار افغانستان کا شہری ہے۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا افغانستان کا باشندہ ہونا ثابت نہیں ہوا، ملزم پاکستانی ہے، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ بھی ساتھ لگایا ہے۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں شامل دیگر 2 ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ فریش گراؤنڈپرٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکریں۔ عدالتی آبزرویشنزپر ملزم نے درخواست واپس لے لی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

Author