ٹوبہ ٹیک سنگھ، باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ پولیس کو موصول

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کومل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی، باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ میں ویڈیو اور آواز اصلی ہے، تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts