تعلیمی ترقی کے بغیر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، رانا مشہود


بورےوالا(شاہد ندیم بھٹی)سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود علی خاں نے کہا ہے کہ تعلیم میں ترقی کے بغیر ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا،معاشی ترقی بھی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہم سب ملکر ہی ان چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روحہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے گورنمنٹ کالج بورے والا میں 50 کروڑ کی خطیر رقم سے بنائے گئے رانا اصغر علی اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی نقابت ممتاز ماہر تعلیم و دانشور پروفیسر آر اے راشد سدھو نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرز رانا احمد سعید خاں اور ڈاکٹر رانا حامد محمود خاں نے کہا کہ انکے والد پروفیسر رانا اصغر علی خاں کا مشن تھا کہ علم کی شمع روشن رکھی جائے غریب،عام آدمی اور متوسط طبقہ کے بچوں کیلئے مقامی سطح پر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں انکے مشن کی تکمیل کیلئے ہم ہر ممکن حد تک سرکاری اور نجی سیکٹر میں وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اس تقریب سے ہنر فاؤنڈیشن پاکستان کے پراجیکٹ (ر)ہیڈ ایئر کموڈور ناصر الدین،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی،سابق پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر احمر روف بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر راناغلام محمد،سی ای او ایجوکیشن چوہدری سعید احمد،چیئرمین روحہ ایجوکیشنل ٹرسٹ رانا حارث نسیم خاں،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ عابد، سابق چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر چوہدری،سماجی شخصیت سید سجاد حسین بخاری،تعلیمی اداروں کے سربراہان،پرنسپلز،ڈاکٹرز،وکلاء،تاجروں اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts