چینی اور پاکستانی افواج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئےاپنے فوجی پاکستان بھیجے گی۔یہ مشقیں نومبر کے اختتام سے دسمبر کے وسط تک منعقد ہوں گی۔
وزارت قومی دفاع نے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشقوں کو “واریئر۔8” کا نام دیا گیا ہے۔اس دوران انسداد دہشت گردی میں کلین۔ اپ اور اسٹرائیک آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
دونوں افواج کے اہلکار مختلف شعبوں میں کثیرسطح اور مختلف تربیت میں حصہ لیں گے اور حقیقی جنگی ماحول کے مطابق براہ راست فوجی مشقیں کریں گے۔
رواں سال کی مشق چینی اور پاکستانی افواج کے درمیان اس سلسلے کی 8 ویں مشترکہ مشق ہے۔اس کا مقصد عملی تبادلے و تعاون کو مستحکم اور گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی صلاحیتیں بڑھانا ہے۔
اس سلسلے کی آخری مشترکہ مشق 2019 میں ہوئی تھی۔