چین کے صدر شی جن پھنگ پیرو کی اپنی ہم منصب دینا بولوارٹے کے ساتھ چنکائی بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔(شِنہوا)
لیما (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چنکائی بندرگاہ، زمین و سمندر اور ایشیا و لاطینی امریکہ کو آپس میں جوڑ کر ایک مضبوط راہداری کے طور پر پیرو کی پوزیشن مستحکم بنائے گی۔
شی نے یہ بات پیرو کی اپنے ہم منصب دینا بولوارٹے کے ساتھ چنکائی بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔
شی نے کہا کہ چنکائی بندرگاہ نہ صرف ایک بہترین گہرے پانی کی بندرگاہ ہے بلکہ یہ جنوبی امریکہ میں پہلی اسمارٹ اور ماحول دوست بندرگاہ بھی ہے۔ اس کی تکمیل سے پیرو کو زبردست مالی فائدہ ہوگا اور ملازمت کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔
بولوارٹے کے ساتھ اپنی بات چیت میں شی نے کہا کہ چین پیرو کے ساتھ مل کر چنکائی بندرگاہ کو ایک نقطہ آغاز بنا کر چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان ایک نئی زمینی۔سمندری راہداری بنانےکو تیار ہے۔
شی نے کہا کہ یہ راہداری انکا ٹریل کو 21ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کے ساتھ جوڑے گی، اس سے پیرو اور دیگر لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے لیے مشترکہ ترقی و خوشحالی کا ایک راستہ کھلے گا۔