لاؤس ، بری افواج کا ایک یونٹ وین تیان کے پھانگ ہانگ میں پھانگ ہانگ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ رہاہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور لاؤس رواں ماہ کے اختتام پر انسانی امداد ی طبی بچاؤ کی مشقیں کریں گے۔ لاؤس میں ہونے والی ان مشقوں کو “امن ٹرین ۔2024” کا نام دیا گیا ہے۔
چینی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان یہ اس نوعیت کی 5ویں مشترکہ مشق ہے جس کا مقصد ان کی مشترکہ طبی ، لاجسٹک اور بچاؤ کی صلاحیت مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ عملی تعاون و تبادلہ مزید گہرا کرنا ہے۔
چین اور لاؤس کے درمیان طے شدہ سالانہ شیڈول اور اتفاق رائے کے تحت چینی ٹیم ان مشقوں کے دوران لاؤس کے فوجیوں اور شہریوں کو طبی خدمات مہیا کرے گی۔